counter easy hit

سونگ کے سلطان وسیم اکرم نے کس بھارتی فاسٹ باؤلر کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے؟

لاہور(ویب ڈیسک ) سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم بھیبھارتی فاسٹ باﺅلر جسپریت بمراہ کے معترف نکلے، مایہ ناز باﺅلر کا کہنا ہے کہ موجودہ کرکٹ میں جسپریت بمراہ ”موثرترین یارکر“ گیند کرانے والے باﺅلر ہیں۔بھارتی اخبار کے مطابق وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے فاسٹ باﺅلرز میں جسپریت بمراہ سب سے بہترین اور موثر یارکر کراتے ہیں،وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ بمراہ رواں سال ورلڈ کپ میں ڈیتھ اوورز کے دوران فرق ثابت ہوں گے۔آسٹریلیا کی سرزمین پر بھارتی ٹیم کے پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے والے بمراہ کپتان ویرات کوہلی کے سیٹ اپ کا اہم حصہ رہے ہیں۔سابق لیفٹ آرم فاسٹ باﺅلر کا کہنا تھا کہ بمراہ کا منفرد ایکشن دیگر باﺅلرز سے بہت مختلف ہے اور وہ اچھی رفتار کے ساتھ گیند کو سوئنگ کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں جانب موو کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیںلیکن جو چیز بمراہ کو خاص بناتی ہے وہ باقاعدگی کے ساتھ یارکر کرانے کی صلاحیت ہے، وہ صرف ون ڈے میچز میں یارکر کا استعمال نہیں کرتے بلکہ ٹیسٹ میچ میں بھی کرتے ہیں جیسے میں اور وقار اپنے دور میں کیا کرتے تھے۔متحدہ عرب امارات میں ہونے والے 10پی ایل ٹینس بال ٹورنامنٹ کے مینٹور وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ دیکھیں تو میں پاکستان سے آیا ہوں یابھارت سے بمراہ، ہم سب ٹینس بال کرکٹ کی پیداوار ہیں،گلی محلے کی کرکٹ میں بلے باز صرف سیدھاکھیلنے پر مجبور ہوتے ہیں جس کے باعث باﺅلرز بہت جلد یارکرز کرنا سیکھ جاتے ہیں ۔