counter easy hit

ایک بار پھر ٹکٹ پر جھگڑا : تحریک انصاف کی کون کون سی مشہور خواتین آمنے سامنے آ گئیں ؟ جانیے

لاہور ( ویب ڈیسک) پنجاب سے سینیٹ کی خواتین کی ایک نشست پر تحریک انصاف کی گیارہ خواتین ٹکٹ کے لئے میدان میں آ گئیں، قیادت کے لئے ٹکٹ جاری کرنا امتحان بن گیا۔مسلم لیگ ن کی سعدیہ عباسی کی نااہلی سے خالی نشست پر پارٹی ٹکٹ تحریک انصاف کے لئے امتحان بن گیا ہے، پی ٹی آئی کی خواتین رہنما ٹکٹ کے حصول کے لئے متحرک ہو گئی ہیں، پنجاب سے خواتین نشست پر تحریک انصاف کی 11 خواتین رہنماؤں نے ٹکٹ کی درخواستیں دیدی ہیں۔فردوس عاشق اعوان، نرگس جبین، ندا رحمن، رخسانہ بھٹی، سیما انوار، عاصمہ بدر، نورین فاروقی، ارم بخاری، ڈاکٹر زرقا، سارہ احمد اور سیمی ایزدی نے ٹکٹ کے لئے رابطے تیز کر دیئے ہیں۔ٹکٹ کی خواہش مند خواتین رہنماؤں میں اکثریت پہلے سے عہدوں اور ٹکٹوں میں نظر انداز ہو چکی ہیں، کس خاتون کو ٹکٹ ملتا ہے اور کس کو ایک بار مایوسی ملتی ہے؟ اس کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سینٹ کی 52 نشستوں پر انتخابات کے نتائج آنے پر مسلم لیگ (ن) کے حامی امیدواروں کی سینٹ میں تعداد 32 ہوگئی اور قومی اسمبلی کے بعد سینٹ میں بھی مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی پارٹی بن گئی۔ گزشتہ روز سینٹ کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے پنجاب سے 11‘ اسلام آباد سے 2‘ خیبر پی کے سے 2 نشستیں حاصل کر لیں جبکہ سینٹ میں ان کے 17 ارکان پہلے سے موجود ہیں۔ پیپلز پارٹی سینٹ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ہے جن کے سینٹ میں پہلے سے موجود ارکان کی تعداد 8 تھی جبکہ اس الیکشن میں پیپلزپارٹی نے سندھ سے 10 اور خیبر پی کے سے 2 نشستیں جیتی ہیں جس سے ان کے کل ممبران کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔