counter easy hit

کترینہ کیف اس وقت کہاں ہیں اور کیا کر رہی ہیں؟ اداکارہ کی ایسی تصویر جو آپ نے کبھی نہیں دیکھی ہوگی

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبصورت ترین اداکارہ کترینہ کیف کےسر پر گھاس اگنے کا سن کر آپ یقینا ڈر گئے ہوگے ایسا تو نہیں مگر کچھ اس جیسا ہی ہے۔ کترینہ کیف کی ایسی منفرد تصویر سامنے آئی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کافی متحرک نظر آتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر موجود شوبز شخصیات اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں جن کا مقصد مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً رابطہ رکھنا اور انہیں اپنے کام یا زندگی سے متعلق آگاہی دینا ہوتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین اور خصو صاً مداح تصاویر اور ویڈیوز کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔اب سے کچھ دیر قبل کترینہ کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر شیئر کی گئی جس میں وہ سر پر ہیئر بینڈ لگائے ایک بوڑھی خاتون کے ساتھ کھڑی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کی معلومات کے مطابق کترینہ چھٹیاں گزارنے اپنے گھر گئی ہوئی ہیں اور انہیں نے یہ تصویر اپنی والدہ کے ہمراہ بنا کر شیئر کی جس میں وہ بہت زیادہ خوش نظر آرہی ہیں۔ واضح رہے کہ کترینہ کیف کی حال ہی میں فلم زیرو ریلیز ہوئی جس نے باکس آفس پر کوئی خاطر خواہ بزنس نہیں کیا، اس فلم میں شاہ رخ خان، انوشکا شرما نے بھی مرکزی کردار ادا کیا۔