counter easy hit

’جہاں میں جاتی ہوں وہیں چلے آتے ہو‘

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بالی وڈ اداکار راج کپور اور نرگس پر فلمائے گئے گانے ’جہاں میں جاتی ہوں وہیں چلے آتے ہو‘ پر پرفارمنس کرکے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سیلیبرٹی میک اپ آرٹسٹ عدنان 'Where do I go there?'انصاری کے ساتھ پرفارم کیا ہے۔

عدنان نہ صرف ماہرہ کو خوبصورت اور حسین بنانے کاکام کرتے ہیں بلکہ ان کے بہترین دوست بھی ہیں۔

ویڈیو میں ماہرہ 1956ء کی سپر ہٹ فلم ’چوری چوری‘ کے مقبول ترین گیت ’جہاں میں جاتی ہوں وہیں چلے آتے ہو‘ پر پرفارمنس کرتی نظر آئیں۔

اس ویڈیو کو اب تک لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ماہرہ کے اس انداز کو بہت سراہا جارہا ہے۔