counter easy hit

پریانکا چوپڑا نے پہلی کرسمس کہاں اور کیسے گزاری؟ سوشل میڈیا پر تصاویر نے دھوم مچا دی

ممبئی(ویب ڈیسک) شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے گزشتہ روز امریکی سسرالیوں کے ساتھ لندن میں پہلی کرسمس منائی۔ امریکی گلوکار نک جونس اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑانےگزشتہ رات کرسمس تقریبات کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جس میں وہ اپنے نئے خاندان والوں کے ساتھ جوش وخروش سے کرسمس مناتے نظر آرہے ہیں۔تصاویر میں پریانکا کی والدہ مدھو چوپڑا اور بھائی سدھارتھ بھی نظر آرہے ہیں۔تصویر میں دیکھاجا سکتا ہے کہ پریانکا اپنے دیور کے برابر میں بیٹھی ہیں جبکہ ان کے شوہر نک جونس ان کی سامنے والی نشست پر بر اجمان ہیں۔ نک جونس نے بھی انسٹاگرام پر دو تصا ویرشیئر کی ہیں۔ ایک تصویر میں وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ کرس مس ٹری کے پاس پوز دیئےکھڑے ہیں ۔ دوسری تصویر ان کی اپنی بیگم کے ساتھ ہے۔تصاویر کو دیکھ کر لگتا ہے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بڑے مطمئن اور خوش ہیں۔