counter easy hit

جیل میں قید نواز شریف نے ملاقات کے دوران مریم نواز سے کیا چیز مانگ لی ؟

لاہور(ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنی بیٹی سے مرحومہ اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تصویر مانگ لی۔ نجی نیوز کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں سزا یافتہ کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم نے اپنی بیٹی مریم نواز سے مرحومہ اہلیہ کلثوم نواز کی تصویر مانگی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج والد میاں نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات ہوئی، ان کا حوصلہ بلند ہے، نواز شریف سے پوچھا کہ آپ کو گھر سے کسی چیز کی ضرورت ہے؟ تو انہوں نے کہا ہاں مجھے کلثوم کی تصویر چاہیے۔ دوسری جانب العزیزیہ ریفرنس میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل لاہور میں بیٹی مریم نواز کیساتھ ملاقات کے وقت انتہائی جذباتی مناظر سامنے آگیا ،مریم نواز کے مطابق جب وہ اپنے والد سے جیل میں ملنے گئیں اور ان سے پوچھا کہ آپ کو گھر سے کوئی چیز چاہیے تو بتائیں میں لا دوں جس پر حیرت انگیز طور پر انہوں نے کہا کہ کلثوم کی تصویر لادو ، مریم نواز نے کہا کہ ماشاء اﷲ نواز شریف کے حوصلے بلند ہیں ،جمعرات کو ملاقات کے دوران اس وقت انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے جب انہوں نے گھر سے کلثوم نواز کی تصویر لانے کی فرمائش کی ۔