counter easy hit

تحریک انصاف کا میانوالی کے جلسے کا خرچہ کس کے ذمے ہے ؟

میانوالی(ویب ڈیسک ) ایک خبر کے مطابق تحریک انصاف کا 27 جنوری کا میانوالی میں شیدول جلسے کی ذمہ داری مقامی پٹواریوں کے ذمہ ہے جو جلسے کے تمام تر اخراجات مقامی پٹواری ادا کرین گے اور عوام کو اکٹھا کرنے کی ذمہ داری بھی ان ہی کے ذمہ ہے تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی’’ نیو نیوز‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا میانوالی کا جلسہ ’’پٹواری‘‘ کرائیں گے،ڈپٹی کمشنر میانوالی نے ضلعی انتظامیہ کو جلسہ کے انتظامات کے لئے مراسلہ جاری کردیا ہے،وزیراعظم عمران خان 27جنوری بروز اتوار کو میانوالی پہنچیں گے،اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر میانوالی نے ضلعی انتظامیہ کو جلسے کے انتظامات کے لیے مراسلہ جاری کیا ہے ۔ہدایات کے مطابق جلسے میں وی وی آئی پیز کی آمد کے لئے ہیلی پیڈ کی تیاری کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں جبکہ ڈی پی او کو فول پروف انتظامات کا ذمہ دار ٹھہرایاگیا ہے ۔جلسے کے لئے بلٹ پروف روسٹرم اور سٹیج کے گرد خاردار تاریں بچھانے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ ایڈیشنل کمشنر ایئرپورٹ پر وی وی آئی پیز کااستقبال کریں گے،جلسے میں آنے والے مہمانوں کے لئے ریسٹ ہاؤس اور ہوٹل میں انتظامات کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں وی وی آئی پیز کے لئے پانچ سو صوفے، پندرہ ہزار آرام دہ کرسیاں بھی لگائی جائیں گی،6500 واٹ کے پانچ جنریٹر بمعہ فیول رکھے جائیں گے، وی وی آئی پیز کے لئے موبائل ٹوائلٹس کا بھی انتظا م ہوگا،جلسے کے لئے سرکاری ملازمین کی حاضری کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔