counter easy hit

اسے کیوں لایا گیا ہے؟سپریم کورٹ میں وعدہ معاف گواہ کو لانے کا سن کر خواجہ سعد رفیق کا کیا حال ہوا ؟ بریکنگ نیوز آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے ایم این اے خواجہ سعد رفیق کو ریلوے خسارہ کیس میں سپریم کورٹ پہنچادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سابق وزیرریلوے سعد رفیق کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم پرجبرکیا جارہا ہے ناانصافی کی جا رہی ہے۔احتساب کے نام پر انتقام لیا جا رہا ہے ۔ایک دن انصاف ضرور ہو گا۔صحافی نے سوال”قیصرامین بٹ کو آپ کیخلاف وعدہ معاف گواہ بنا کر لایا گیاہے ؟سن کر سابق وزیر ریلوے پریشان ہو گئے ان کا کہناتھا کہ اسے کیوں لایا گیا ہے ؟۔ دوسری جانب لاہورلاہور میں پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 پر ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے جس کے سلسلے میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہو چکاہے۔جبکہ ووٹ ڈالنے کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔یہ نشست نون لیگ کے خواجہ سعد رفیق نے قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر خالی کی تھی۔الیکشن کمیشن نے پرامن الیکشن کیلئے رینجرز کو طلب کر لیا ہے جبکہ فوج سٹینڈ بائی ہے۔ پیپلز پارٹی نے اس نشست پر مسلم لیگ نون کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔پنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی 168 لاہور کےلئے کل 11امیدوار میدان میں ہیں۔اس نشست پر اصل مقابلہ پی ٹی آئی کے ملک اسد علی کھوکھر اور مسلم لیگ نون کے امیدوار راناخالد محمود قادری کے درمیان متوقع ہے۔ الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق حلقے میں کل ووٹرزکی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 912 ہے، ووٹرز کی آسانی کےلئے 83 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔