counter easy hit

شریف میڈیکل سٹی میں کیا کیا گھناؤںے کام ہوتے ہیں ؟ ہسپتال کی نرس نے انکشافات کا انبار لگا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری اسکینڈل میں گرفتار نرس صفیہ نے دل دہلا دینے والے انکشافات کر دئے ۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں گرفتار نرس صفیہ نے بتایا کہ گردوں کا پہلا آپریشن شریف میڈیکل سٹی میں کروایا۔ صفیہ نے الزام عائد کیا

کہ گُردہ وزیراعظم نواز شریف کے پرسنل سیکرٹری کے بھائی جاوید کو لگوایا گیا۔صفیہ نے بتایا کہ آپریشن کے لیے ڈونر وہ لے کر آئی تھی اور آپریشن ڈاکٹر ذکی نے کیا تھا۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے شریف میڈیکل سٹی میں کلثوم نواز کی نماز جنازہ کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔نجی نیوز کے مطابق کلثوم نواز کی نماز جنازہ کل ادا کی جائے گی، اس سلسلے میں تمام تر ذمہ داریاں پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر، عطاء اللہ تارڑ اور عباس شریف کے اہل خانہ کو سونپی گئی ہیں۔نواز شریف بھی اپنے رفقا کے ہمراہ شریف میڈیکل سٹی پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے والد میاں شریف کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ پھر بیگم کلثوم نواز کی نمازجنازہ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی جاوید مرزا نے میڈیا کو بتایا کہ نواز شریف تندرست ہیں لیکن انہیں بیگم کی وفات کا بہت صدمہ ہے۔ انہوں نے نماز جنازہ کی جگہ کا جائزہ لیا اور انتظامات کے حوالے سے ہدایات دی ہیں۔واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی میت جمعے کی صبح لاہور پہنچے گی اور ان کی نماز جنازہ کل ہی شریف میڈیکل سٹی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔