counter easy hit

وزیراعظم عمران خان کا قوم کیلئے ویڈیو پیغام روکے جانے کا معاملہ ۔۔۔وزیراعظم پیغام میں کیا کہنا چاہتے تھے؟ دنگ کر ڈالنے والا انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا اتوار کو قوم کے لیے جاری ہونے والا ویڈیو بیان موخر کر دیا گیا، وزیر اطلاعات نے تصدیق کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا ریکارڈ شدہ پیغام آج رات نشر کیا جانا تھا تاہم اس حوالے سے وزیراعظم کے ترجمان یا سرکاری سطح پر کچھ نہیں بتایا گیا تھا۔

ذائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے ویڈیو بیان میں قوم سے ملک میں جاری کرپشن کے خلاف مہم سے متعلق امور پر بات کرنی تھی لیکن اب وزیراعظم کا قوم کے لیے ویڈیو بیان مخر کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کرپشن کے خلاف ویڈیو بیان موخر کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن سے متعلق گزشتہ روز عوام کو اہم پیغام دینے کا اعلان کا اعلان کیا تھا۔