counter easy hit

خورشید شاہ نے ریڈیو پاکستان کو تباہ کرنے میں کیا کردار کیا؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ خورشید شاہ نے صرف 3روز میں ریڈیو پاکستان میں 800 افراد بھرتی کرائے،پیپلزپارٹی نے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن سمیت تمام اداروں میں جیالے بھرتی کرکے تباہ کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ،
ریڈیوپاکستان کو سالانہ 5 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے اور یہ سب پیپلزپارٹی کی بغیرویژن کی پالیسی کی وجہ سے ہورہا ہے،خورشید شاہ نے صرف 3روز میں ریڈیو پاکستان میں 800 افراد بھرتی کرائے اور ان افرادکی وجہ سے7کروڑکااضافی بوجھ قومی خزانے پرپڑا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن سمیت تمام اداروں میں جیالے بھرتی کرکے تباہ کیا۔