counter easy hit

پاکستان میں دہشت گردی کی عدالتوں کا خرچ کونسا ملک اٹھا رہا ہے ؟

لندن(ویب ڈیسک)پاکستان ایک خود مختار ملک ہے مگر شاہد اب اس کے حالات ویسے نہیں ہیں۔ اب تک لوگ یہی سمجھتے تھے پاکستان کی انسداددہشت گردی عدالتوں کا خرچ خود پاکستان اٹھا رہا ہے مگر اب ا س حوالے سے انتہائی حیران کن انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے۔برطانوی اخبار دی گارڈین کی معلومات کے مطابق ان انسداددہشت گردی عدالتوں کا خرچ پاکستان نہیں بلکہ برطانیہ اٹھا رہا ہے۔ یہ انکشاف برطانیہ کے ایک خفیہ امدادی پروگرام کی دستاویزات منظرعام پر آنے سے ہوا ہے۔ ان دستاویزات سے پتا چلا ہے برطانیہ اپنی ’گلوبل سکیورٹی سٹریٹجی‘ کے تحت ’رول آف لاء ‘ کے نام سے ایک پروگرام چلا رہاہے۔جس کے تحت پاکستان کی سپیشلسٹ سویلین کورٹس جو دہشت گردوں کے مقدمات کی سماعت کرتی ہیں کو مالی امداد دی جاتی ہے۔ برطانیہ اس مد میں 2016ء سے پاکستان کوامداد دے رہا ہے اور اب تک 1کروڑ پاؤنڈ (تقریباً 1ارب 76کروڑ روپے) دے چکا ہے۔