counter easy hit

شام میں جنگ کی وجوہات کیا ہیں؟

دمشق:  یاد رہے کہ گزشتہ رو زامریکہ، برطانیہ اور فرانس نے شام پر حملہ کر دیا، حملوں میں امریکی بحریہ اور جنگی طیاروں نے حملوں میں حصہ لیا ۔ بحیرہ روم سے شام کی کیمیائی تنصیبات پر کروز میزائل داغے گئے۔ امریکی میڈیا اور دفاعی حکام کے مطابق حملے میں ٹوماہاک کروز میزائل، بی ون بمبرز، بحری جہاز اور امریکی جنگی طیاروں کا استعمال کیا گیا۔

What are the reasons for war in Syria?جنگ کی چنگاری 7 سال پہلے بھڑکی، شام کے صدر بشارالاسد کے خلاف پرامن احتجاج خانہ جنگی میں بدل گیا۔ خانہ جنگی میں اب تک ساڑھے تین لاکھ سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔ شام کے متعدد شہر اور قصبے کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے۔ شام میں مارچ 2011 میں  عرب سپرنگ  سے متاثر جمہوریت کے حق میں مظاہرے ہوئے، حکومت نے مظاہرے کچلنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، بات بڑھی تو صدربشارالاسد کے استعفے تک جا پہنچی حزبِ مخالف کے حامیوں نے بھی ہتھیار اٹھا لیے اور شام میں خانہ جنگی کا آغاز ہو گیا۔