counter easy hit

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک آج کیا اعلان کرنے والے ہیں؟

اسلام آباد: سابق چیف جسٹس ناصر الملک آج نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

What are the announcement did the caretaker Prime Minister, Justice (R) Nasir ul-Mulk today?جسٹس (ر) ناصر الملک آج نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جس کے بعد وہ اپنی کابینہ تشکیل دیں گے، حلف برداری کی تقریب 11 بجے ایوان صدر میں ہوگی جس میں صدر ممنون حسین ناصر الملک سے عہدے کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جب کہ تقریب میں سابق وزیراعظم اور ارکان قومی اسمبلی سمیت ججز اور مسلح افواج کے سربراہان شرکت کریں گے۔ نگراں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر دیا جائے گا اور سابق وزیراعظم اپنے اسٹاف سے الوداعی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں دوسری حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرنے کے بعد گزشتہ رات ختم ہوگئی تھی جس کے ساتھ ہی قومی وصوبائی اسمبلیاں اور وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہیں۔ پاکستان میں مسلسل دوسری مرتبہ بھی جمہوری حکومت نے اپنی 5 سالہ مدت پوری کی جس کے ساتھ ہی مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک میں دوسری آئینی مدت پوری کرنے میں کامیاب ہوئی اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے 2013 میں اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کی تھی۔