counter easy hit

ویسٹ انڈیز224رنز پرآؤٹ ،پاکستان کا فالوآن نہ کرانے کا فیصلہ

West Indies 224 runs not decide to follow on the shot out, Pakistan

West Indies 224 runs not decide to follow on the shot out, Pakistan

پاکستانی بولرز کی شاندار پرفارمنس کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں فالوآن کا شکار ہوگئی، تاہم پاکستان نے مہمان ٹیم کو فالوآن کرانے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 224رنز بناسکی۔

ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں مہمان ٹیم نے آج 106رنزچارکھلاڑی آؤٹ پر اننگز کو آگے بڑھایا،پاکستان کو جلد ہی کامیابی ملی اور بلیک ووڈ 8رنز بناکر راحت کا شکار ہوگئے، بشو کو 20کے انفرادی اسکور پر سہیل خان نے کلین بولڈ کردیا۔اس کے بعد چیس اور ہوپ نے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ گنوائےاسکور6وکٹوں پر 151رنز تک پہنچادیا ۔

میچ کے دوسرے سیشن میں بھی پاکستانی بولرز نے بھرپور محنت کی اور چیس کو یاسرشاہ نے 22رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، ہوپ کی وکٹ بھی یاسر شاہ کے حصے میں آئی ، وہ 11رنز بناکر کلین بولڈ ہوئے۔ کومنز کو سہیل خان آؤٹ کیا۔گیبریل 13رنز بناسکے۔ یوں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 224رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور اسے فالوآن کا سامنا کرنا پڑا لیکن کپتان مصباح الحق نے 228رنز کی برتری کے ساتھ دوسری اننگز شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سےیاسر شاہ نے 4،راحت علی نے 3 اور سہیل خان نےدو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک ۔صفر کی برتری حاصل ہے۔دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے 56رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

ابوظبی میں پاکستانی ٹیم اب تک ٹیسٹ میچوں میں ناقابل شکست رہی ہے۔ اس نے اس میدان میں آٹھ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں سے چار جیتے اور چار ڈرا ہوئے ہیں۔پاکستانی ٹیم کا ملک سے باہر یہ 250 واں ٹیسٹ میچ ہے۔ اس نے اب تک کھیلے گئے 249 ٹیسٹ میچوں میں 73 جیتے ہیں 91 میں اسے شکست ہوئی ہے اور85 ڈرا ہوئے ہیں۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website