counter easy hit

ضمنی انتخاب میں پاک فوج کی طرف سےفول پروف سیکورٹی انتظامات پر شکر گزار ھیں ، امیدوار پاکستان عوامی لیگ کے اصغر علی مبارک

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) ضمنی الیکشن حلقہ این اے 60 راولپنڈی میں ‏اوورسیز پاکستانیوں کے400 ووٹ پی ٹی آئی کےراشدشفیق کومل گئے ھیں جبکہ ‏مسلم لیگ ن کے ‏سجادخان کوصرف 54 ووٹ ملےاس طرح ‏پی ٹی آئی کےراشدشفیق کی برتری 647 سےبڑھ کر1047ہوگئ ھے واضح رھے کہ آئین کے آرٹیکل اور الیکشن ایکٹ 2017 کے رولز 85کے تحت ضمنی انتخاب کے لئے حتمی رزلٹ کے نوٹس پربلاۓ گے اجلاس میں پاکستان عوامی لیگ کے امیدوار اصغر علی مبارک حلقہ این اے 60 نے گفتگو کرتے ھوے کہا کہ ضمنی انتخاب میں انتظامیہ ،پاک فوج کی طرف سےفول پروف سیکورٹی انتظامات پر شکر گزار ھیں سیکورٹی انتظامات کی وجہ سے ووٹرز نے آزادانہ ،منصفانہ ،غیر جانبدارانہ انتخاب میں حصہ لیا ان حالات میں دھاندلی کے الزامات درست نہیں ،عوام سے مسترد امیدواروں کو تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے مشترکہ امیدوار شیخ راشد شفیق کی کو تسلیم کرنا چاہئے پاکستان عوامی لیگ کے امیدوار اصغر علی مبارک نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمّد سلیم اختر خان ریٹرننگ آفیسر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوے کہا آزادانہ ،منصفانہ ،غیر جانبدارانہ انتخاب کروانے پر قوم آپکی شکر گذار ھے جس سے جمہوری ادارے مستحکم ہونگے واضح رھے اگلے روز مسلم لیگ ن کے امیدوار سجاد خان نے حلقہ کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہاتھا کہ رات کی تاریکی میں انتخابی نتائج تبدیل کئے گئے اس بارے میں ہم عدالتی کارروائیاور دوبارہ گنتی کی درخواست دینگے۔ منگل کو مسلم لیگ ن کے امیدوار سجاد خان اور انکی اہلیہ تہمینہ سجاد خان ضمنی انتخاب کے لئے حتمی رزلٹ کےبلاۓ گے اجلاس میں شریک نہ ھوے جبکہ پی ٹی آئی کے شیخ راشدشفیق کے نمائندے چودھری صغیر احمد ،ڈاکٹر اظہر اسلم کے نمائندے ،شہروز سفیان ،،امیدوار آفتاب احمد قریشی ،امیدوار محمد قیصر میر داد خان ،زاہد عقیل اور اصغرعلی مبارک موجود تھے راولپنڈی کے حلقہ این اے 60سے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے راشد شفیق کامیاب قرار پائے،‏اوورسیز پاکستانیوں کے400 ووٹ پی ٹی آئی کےراشدشفیق کومل گئے ھیں جبکہ ‏مسلم لیگ ن کے ‏سجادخان کوصرف 54 ووٹ ملےاس طرح ‏پی ٹی آئی کےراشدشفیق کی برتری 647 سےبڑھ کر1047ہوگئ ھے

WE, THANK, PAK ARMY, ON, FOOL, PROOF, ARRANGEMENTS, IN, BY-ELECTIONSWE, THANK, PAK ARMY, ON, FOOL, PROOF, ARRANGEMENTS, IN, BY-ELECTIONSWE, THANK, PAK ARMY, ON, FOOL, PROOF, ARRANGEMENTS, IN, BY-ELECTIONSWE, THANK, PAK ARMY, ON, FOOL, PROOF, ARRANGEMENTS, IN, BY-ELECTIONS