counter easy hit

شمالی کوریا سے مذاکرات کا وقت نہیں ،وائٹ ہاؤس

We, have, no, Time, for, talks, with, North Korea

White, House Correspondent

شمالی کوریا کو مذاکرات کی غیر مشروط پیش کش کے ایک روز بعد ہی امریکا پیچھے ہٹ گیا۔ وائٹ ہاؤس کا کہناہےکہ شمالی کوریا کو روش بدلنی ہوگی ، شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے بعد یہ مذاکرات کا وقت نہیں جبکہ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بات چیت مناسب وقت پرچاہتےہیں ۔امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلر سن نے گزشتہ روز کہا تھا کہ شمالی کوریا ایک بار ہمارے ساتھ بیٹھے تو سہی ، پھر باقاعدہ بات چیت کا طریقہ بھی طے کرلیں گے ۔روس اور چین نے غیر مشروط بات چیت کی پیش کش کا خیر مقد م کیا تھا ۔ تاہم اب وائٹ ہاؤس کا بیان سامنے آیا ہے کہ شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے بعد یہ مذاکرات کا وقت نہیں ۔ادھر محکمہ خارجہ نے بھی پٹری بدل لی اور واضح کیا کہ ٹلرسن نے کہا تھاکہ شمالی کوریا سے بات چیت سے پہلے کچھ وقت خاموشی کا گزرنا چاہیے ۔ ریکس ٹلر سن نے پیانگ یانگ سے متعلق کوئی نئی پالیسی وضع نہیں کی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website