counter easy hit

صحافی نورالحسن کے قتل کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔مرکزی صدر اکرام الدین

صحافی نورالحسن کے قتل کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔مرکزی صدر اکرام الدین

صوبائی حکومت نورالحسن کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔ممبران جزبہ اتحاد یونین

یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک)روزنامہ گلوبل ٹائمز یورپ اخبار کے چیف ایگزیکٹو اور جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ تنظیم کے بانی و مرکزی صدر اکرام الدین کا سابق صدر گلوبل یونین آف جرنلسٹ خیبر پختونخواہ معروف صحافی نورالحسن کے قتل کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نورالحسن کا قتل صوبائی حکومت کی ناکامی ہے صحافیوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت وقت کی زمہ داری ہے اس موقع پر جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ تنظیم کے ممبران صدر امریکہ فضل محمد خان، صدر برمینگم برطانیہ سید آل محمد، صدر گلاسکو یوکے میاں صغیر عالم رامے،صدر فرینکفرٹ جرمنی رابعہ جنجوعہ،صدر اسلام آباد احسان منصور،صدر لاہور محترمہ بندیا اسحاق،نائب صدر اسلام آباد محترمہ امبرین بلوچ اور دیگر ممبران نے ایک مشترکہ بیان میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان ،وزیر داخلہ شہریار آفریدی، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان اور پولیس کے اعلی افسران سے مطالبہ کیا کہ صحافی نورالحسن کے قاتلوں کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے صحافیوں کو تحفظ اور ریلیف فراہم کرنا حکومت وقت کی زمہ داری ہے لیکن آج صحافی حضرات حکومت کی مدد کے منتظر ہے سچ لکھنے اور سچ بولنے کی وجہ سے صحافی حضرات کو قتل کیا جا رہا ہے صحافیوں پر فائرنگ ہو رہی ہے جو موجودہ حکومت پر سوالیہ نشان ہے جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ کے تمام ممبران نے دعا معفرت کے موقع پر کہا کہ اللہ تعالی معروف صحافی نورالحسن کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اللہ تعالی تمام صحافیوں کی حفاظت فرما۔آمین