counter easy hit

بہتا خون روکنے کا طریقہ

آپ نے زخموں پر نمک چھڑکن والا محارہ تو سن رکھا ہو گا اور اگر حقیقت میں نمک لگایا جائے تو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ زخموں پر شملہ مرچ پائوڈر جو کہ بازار میں با آسانی دستیاب ہوتا ہے، لگانے سے جلد خون روکا جا سکتا ہے۔ اگر کام کرنے یا کھانا پکاتے ہوئے جسم کے کسی بھی حصہ پر کٹ لگ جائے اور خون بہنے لگے اور کوئی دوائی بھی نہ ملے تو پریشان نہ ہوں بلکہ اس زخم پر شملہ مرچ پائوڈر لگانے سے زخم سے خون نکلنا بند ہو جائے گا۔ آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ زخم پر شملہ مرچ پائوڈر کا چھڑکائو کرنا ہے اور کسی ٹشویا روئی سے زخم کو ڈھک دینا ہے اور چند ہی منٹوں بعد خون نکلنا بالکل بند ہو جائے گا۔ اس میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو انٹی سیپٹک کا کام دیتے ہیں اور ساتھ ہی خون کو روک کر زخم کو مندمل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔