counter easy hit

پشاور میں پولیس پر حملے میں مطلوب دہشت گرد گرفتار

پشاور: قانون نافذ کرنے والے ادارے نے آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

Wanted terrorist arrested involved in police attack in Peshawarپشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مطلوب دہشت گرد احسان اللہ کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی نے دہشت گرد کو آرمی اسٹیڈیم چوک کے قریب چھاپا مار کر گرفتار کیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گرد 2014ء میں پولیس پارٹی پر حملے، کانسٹیبل کے اغواء اور قتل میں مطلوب تھا۔ پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کردیہے جس کی روشنی میں ملنے والی اطلاعات پر مزید کارروائی کی جائے گی۔