counter easy hit

ورنہ نے 2 کروڑ 70 لاکھ کما کر بھارتی فلمیں پیچھے چھوڑ دیں

پاکستانی فلم ورنہ نے فلم کی نمائش کے پہلے تین روز میں 2کروڑ 70 لاکھ کا بزنس کرکے بھارتی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارتی نامور فنکاروں کی تین فلموں میں سے اتفاق نے تین ہفتے کے دوران صرف 2 کروڑ50 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔

Verna quit Indian films by earning $ 2 million 70 lakhماہرہ کی فلم ورنہ کیساتھ بھارتی اداکارہ ودیا بالن کی فلم تمہاری سلو نمائش پذیر ہوئی جو صرف تین روز کے دوران 26 لاکھ 30 ہزار کا بزنس کرسکی ۔ اس سے قبل عرفان خان کی فلم قریب قریب سنگل نمائش کے پہلے ہفتے کے دوران صرف 80 لاکھ اور دوسرے ہفتے میں اب تک 8 لاکھ کا بزنس کرچکی ہے۔ باکس آفس ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلم ورنہ سنسر بورڈ کنٹرورسی کی بنا پر جمعہ کے روز نمائش کے باوجود 68 لاکھ روپے کا بزنس کرسکی جبکہ 30 لاکھ روپے کا مزید بزنس نہ کرسکی جسکا ازالہ ہفتے کے روز ہوا اس روز فلم نے 1 کروڑ 12 لاکھ روپے کا بزنس کرکے فلم ٹریڈ کے لوگوں کو حیران کردیا ۔ اتوار کے رو ز فلم نے 90 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔ سینما رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے آخر تک فلم کا بزنس تین کروڑ سے تجاوز کر جائیگا۔