counter easy hit

عزیز بلوچ کے سنسنی خیز انکشافات، رپورٹ عدالت میں جمع

Uzair, baloch, confessed, statement, presented, before, courtکراچی : ارشد پپو اور اُس کے بھائی کو اغواء کرکے قتل کیا، انسپکٹر یوسف اور ایس ایچ او جاوید نے مدد کی، بدنام زمانہ لیاری گینگ کے گرفتار سرغنہ عزیر بلوچ کا اعترافی بیان اور جے آئی ٹی رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی، سینٹرل جیل کے حوالدار سمیت 4 شہریوں اور 2 رینجرز اہلکاروں کے قتل کا بھی اعتراف کرلیا، خطرناک ملزم کی سی سی پی او وسیم احمد اور ایس ایس پی فاروق اعوان سے دوستی تھی، چودہ شوگر ملز پر قبضے کا بھی انکشاف کیا۔

بدنام زمانہ لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ نے جے آئی ٹی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات کئے، رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی، جس میں اس نے بتایا کہ پولیس افسران اور اہلکار عزیر بلوچ کے سہولت کار تھے، زمینوں پر قبضےمیں ایس ایس پی فاروق نے مدد کی، ارشد پپو کے اغواء اور قتل کیلئے پولیس موبائل کا استعمال کیا، اغواء اور قتل میں انسپکٹر یوسف بلوچ اور ایس ایچ او جاوید بلوچ نے مدد کی،اور مخالفین کو قتل کر کے چہرے تیزاب سے مسخ کردیتا تھا۔ سی سی پی او وسیم احمد اور ایس ایس پی فاروق اعوان کے ساتھ دوستانہ رابطہ تھا۔

عزیر کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی قیادت کے احکامات پر 14 شوگر ملوں پر قبضہ کرایا، سابق صدر آصف زرداری کے کہنے پر میری ہیڈ منی ختم ہوئی، پی پی رہنماؤں کے حکم پر بلاول ہاؤس کے قریب بنگلے خالی کرائے، مالکان کو ڈرایا اور دھمکایا، پیپلزپارٹی نے 2013ء میں میری سفارش پر اراکین کو ٹکٹس دیئے۔

کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے رہنماء نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر فشریز سعید بلوچ اور نثار مورائی میری سفارش پر تعینات ہوئے، رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں سمیت کئی افراد کو قتل کرایا، ایرانی ایجنسی نے تحفظ دینے کی ضمانت دی، غیر ملکی ایجنسی کو سیکیورٹی اداروں کی تنصیبات، افسران اور دفاتر سے متعلق معلومات دیں۔

عزیر بلوچ نے استدعا کی ہے کہ پولیس حراست میں نہ رکھا جائے، خدشہ ہے قتل کردیا جائے گا، وہ کہتے ہیں کہ تمام کاموں کیلئے مجھے سیاسی حمایت حاصل تھی، سرپرستی انسپکٹر یوسف بلوچ، کانسٹیبل چاند خان نیازی و دیگر کرتے تھے، ان تمام افراد کو ذوالفقار مرزا، قادر میمن اور یوسف بلوچ نے تعینات کرایا۔ عدالت نے 6 نومبر کو ایس ایس پی سے کیس کی پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ سماء

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website