counter easy hit

پیرس، رفاقت علی خان ایک بار پھر جلوہ افروز، ذائقہ ریسٹورنٹ میں اقبال ڈے کے حوالے سے 12 نومبر کوصوفیانہ اور کلاسیکی گائیکی سے مز ین رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد

Ustad Rafaqat Ali Khan, with Imran Younas, Organizer, Musical Night, at Zaiqa Restaurant

Ustad Rafaqat Ali Khan, with Imran Younas, Organizer, Musical Night, at Zaiqa Restaurant

پیرس(رپورٹ ؛ طاہرہ سحر) پیرس میں ابھی کچھ ماہ پہلے رفاقت علی خان نے ایک بہترین کامیاب پروگرام کیا۔ جیسے یہاں کے لوگوں نے بہت سراہا اسی محبت ،پیار اور اُ ن کی گائیکی سے لگاؤ کو دیکھتے ہوئے ذائقہ ریسٹورنٹ کے مالک جناب عمران یونس نے ایک بارپھر رفاقت علی خان کو سب کی سماعتوں کو محظوظ کرنے کے لئے اتوار 12 نومبر شام 7 بجے ایک رنگا رنگ میوزیکل پروگرام رکھا ہے جس میں تو کُجا من کُجا کے علا وہ اقبال ڈے کے حوالے سے علامہ محمد اقبال کا کلام بھی پیش کریں گے ۔ داخلہ بذریعہ ٹکٹ ہے اور ایک عام انسان کی سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے €20کا ٹکٹ رکھا گیا ہے۔ عمران یونس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پروگرام % 100تفریحی پروگرام ہو گا ۔ جس میں ہلکا پھلکا ریفریشمنٹ کا انتظام ہو گا ۔اس طرح وقت کی بھی بچت ہو گی اور پروگرام کا بھر پور لطف بھی لیا جائے گا ۔ تمام خواتین اور حضرات کو بھر پور دعوت دی جاتی ہے ۔ مل کر آئیں اور اِس فیملی ایونٹ کو کامیاب بنائیں ۔ اس طرح ہم اپنے قومی شاعر علامہ اقبال کو بھی خراج تحسین پیش کر سکیں گے ۔ ان شاء اللٰہ ۔

Ustad Rafaqat Ali Khan, with Imran Younas, Organizer, Musical Night, at Zaiqa Restaurant

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website