counter easy hit

ناخن کترنے والے افراد کے لیے انوکھے ناخن تیار

اپنے ناخنوں کو دانتوں میں کترنے والے افراد کے لیے نیل آرٹ کے ماہر کاریگروں نے دانت کی شکل والے ناخن ڈیزائن کرلیے۔

Unique nails prepare for peoples who clutter the nailsمصنوعی ناخنوں کے نت نئے ڈیزائن صارفین میں مقبولیت حاصل کرتے رہے ہیں لیکن ’دانت‘ کی شکل کے ناخن نے سوشل میڈیا میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ انسٹا گرام میں ’ نیل آرٹ ‘ کے نمونے شیئر کرنے والے ماہر آرٹسٹ نے اس بار دانت کی شکل والے ناخن ڈیزائن کر کے سب کو حیران کردیا۔ صارفین نے اس ڈیزائن پر ملا جلا رجحان دیا۔

روس سے تعلق رکھنے والے نیل آرٹ کے ماہر کاریگروں کو دانت والے ناخن تیار کرنے کا خیال اس وقت آیا جب اپنی ایک دوست کو دانتوں میں ناخن چبانے کی عادت میں گرفتار پایا۔ اپنے دوست کو اس عادت سے چھٹکارا دلانے کے لیے انہوں نے دانت ہی کی شکل کے مصنوعی ناخن ڈیزائن کیے اور انسٹا گرام پر اس ڈیزائن سے متعلق رائے پوچھی جسے اکثریت نے عجیب و غریب قرار دیا۔

فیشن انڈسٹری میں نیل آرٹ کی مقبولیت بڑھتی جا رہی ہے اور اب خواتین کے علاوہ مرد بھی اس میں دلچسپی لینے لگے ہیں تاہم خواتین کے برعکس مرد ہاتھ کی تمام انگلیوں کے بجائے کسی ایک انگشت کے لیے مصنوعی ناخن استعمال کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔