counter easy hit

اقوام متحدہ: غزہ میں فلسطینیوں کے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل عام کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وحشت اور درندگی کی حدیں پار کرنے والی اسرائیلی فوج نے غزہ میں معصوم اور نہتے فلسطینیوں کو شہید کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، حال ہی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار فلسطینی شہید جبکہ سو سے زائد UN: Approved a conditional resolution against Palestine's murder in Gazaشدید زخمی ہوچکے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا آج اجلاس ہوا جس میں غزہ میں فلسطینیوں کے قتل کے خلاف مذمتی قراد داد پیش کی گئی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ 120اجلاس کے دوران غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کا الزام امریکا نے حماس پر ڈالنے کی کوشش کی جسے مسترد کردیا گیا، 193 رکنی جنرل اسمبلی میں قرارداد 8 کے مقابلے میں ووٹوں سے منظور کی گئ جبکہ 45 ملکوں نے قراراداد کے لیے ہونیوالی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔خیال رہے کہ رواں سال دو جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیل کے حق میں امریکی قرار داد مسترد کردی تھی، امریکا نے اپنی قرارداد میں غزہ میں تشدد کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرایا تھا۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں اسرائیل کی سرحدی پٹی غزہ میں ہفتہ وار مظاہرہ جاری تھا کہ اچانک اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس کے باعث چار فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔