counter easy hit

عمر اکمل کا شریک حیات کی سالگرہ پر پیار بھرا ٹویٹر پیغام

اہور: کرکٹر عم اکمل نے ٹوئٹر پر اپنی شریک حیات کی سالگرہ کے موقع پر خوبصورت شاعری پر مشتمل نیک تمناوں سے بھرا پیغام جاری کیا ہے جس میں عمر نے نور (بیوی) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ “محبت کے دلکش رنگ جو آپ کی وجہ سے زندگی میں داخل ہوئے ہیں انہیں کبھی زوال نہیں آ سکتا”۔

عمر نے مزید کہا کہ “میرے دن روشن اور زندگی خوشیوں سے بھر گئ ہے اور اس سب کی وجہ صرف تم ہو، سالگرہ بہت بہت مبارک”۔

Umar Akmal's favorite Twitter message on the birth anniversary of his lifeشاندار پیغام کے ساتھ عمر نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے جس میں دونوں میاں بیوی خوبصورت پوز دیئے بیٹھے ہیں اور ان کی بیک گراونڈ میں دل کی شکل کے غبارے بھی دونوں کے پیار کا اظہار دکھائی دے رہے ہیں۔

کرکٹر عمر اکمل اور نور عمر 16 اپریل 2014 کو رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے اور دونوں میاں بیوی خوشگوار گھریلو زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور انکی ایک پیاری سی بیٹی بھی ہے۔

کئی انٹر نیشنل کرکٹ میچز میں اچھی پرفارمنس کے بعد آج کل عمر اکمل منظر سے غائب ہیں جو دیگر دو کرکٹرز کامران اکمل اور عدنان اکمل کے بھائی ہیں۔

You must be logged in to post a comment Login