counter easy hit

دو نامور انٹرنیشنل کرکٹرز بھی پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

پشاور زلمی نے رواں سال بھی دو غیر ملکی کرکٹرز کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔گزشتہ برس پی ایس ایل کے دوران پشاور زلمی نے چین کے 2 کھلاڑیوں کو شامل کیا تھا جو پورے سیزن میں ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔ اس مرتبہ دو ترک کرکٹر گوہان گوتک اور مہمت آدین ٹیم کا حصہ ہوں گے جو اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ بھی کریں گے۔ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے انہیں ٹیم کا حصہ بننے پر مبارکباد بھی دی اور کہا کہ غیر ملکی کرکٹرز کی شمولیت ٹیم کے لئے خوش آئند ہے اس سے کھیلوں میں نئی کارکردگیوں کے ساتھ تبادلہ خیال بھی ثمر آور ہو گا۔