counter easy hit

پلاسٹک کنٹینر میں پھنسا کچھوا برسوں بعد بھی زندہ سلامت

لندن: کئی برس سے پلاسٹک کے کنٹینر میں پھنسا کچھوا سمندر کے گہرے پانی میں زندہ تیرتا رہا۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں رپورٹ ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے

Turtles caught in plastic container alive even after thousand yearsکہ غوطہ خور مشکل میں پھنسے ایک کچھوے کی مدد کررہے ہیں۔ غوطہ خوروں نے بتایا وہ گہرے پانی میں تیر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے ایک کچھوے کو دیکھا جس کا دھڑ پلاسٹک کے کنٹینر میں پھنسا تھا جس کی وجہ سے وہ ٹھیک سے تیر نہیں پا رہا تھا۔غوطہ خوروں نے کچھوے کو پانی سے نکال کر کشتی میں رکھا اور چاقو کی مدد سے پلاسٹک کنٹینر کاٹ کر کچھوے کو اس مصیبت سے آزاد کرایا، برسوں سے پلاسٹک کنٹینر میں پھنسے رہنے کے باعث کچھوے کی جلد اپنی اصلی حالت میں نہیں رہی تھی۔ غوطہ خوروں کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ کچھوا کافی عرصے سے اس پلاسٹک کنٹینر میں پھنسا تھا اور حیران کن طور پر وہ گہرے پانی میں اس مشکل کے باوجود زندہ تھا۔