counter easy hit

ترکی: بغاوت کے الزام میں مزید 104 فوجیوں کو عمر قید

انقرہ:  ترکی میں ناکام بغاوت میں ملوث افراد کو سزائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ بغاوت کے الزام میں مزید ایک سو چار فوجی اہلکاروں کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ سزا پانے والوں میں سابق ائیرچیف اور آرمی جنرل بھی شامل ہیں۔

Turkey: More than 104 soldiers were imprisoned for the uprising of the insurgencyطیب اردوان کی حکومت کے خلاف بغاوت کرنے والوں کا برا انجام، ترکی میں 104 سابق فوجیوں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ عمر قید کی سزا پانے والوں میں سابق ائیرچیف اور ایک آرمی جنرل بھی شامل ہیں۔

بغاوت کے مقدمے کا سامنا کرنے والے 280 فوجی اہلکاروں میں سے 21 افراد کو بیس سال قید کی سزا سنائی گئی جن پر صدر طیب اردوان کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ 31 افراد کو ساڑھے سات سے دس سال تک قید کی سزائیں دی گئی۔ یاد رہے کہ جولائی 2016ء میں ہونے والی بغاوت کی ناکام کوشش کے دوران 240 افراد ہلاک اور دو ہزار سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔