counter easy hit

ودیا بالن کی ’تمہاری سُلُو‘ اچھا تاثر جمانے میں ناکام

رواں برس کی متعدد بولی وڈ فلموں کی طرح ودیا بالن کی فلم ’تمہاری سُلُو‘ بھی اچھا تاثر جمانے میں ناکام رہی، 2 روزمیں محض ساڑھے 4 کروڑ بھارتی روپے سے بھی کم پیسے بٹور سکی۔’تمہاری سُلُو‘ کو 2 دن قبل 17 نومبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

'Tumhari Sulu' of Vidya balan failed to pronounce good impressionٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ’تمہاری سُلُو‘ نے پہلے ہی دن بھارت بھر سے 2 کروڑ 65 لاکھ روپے رپورٹ کے مطابق ابتدائی 2 دن کے اندر ’تمہاری سُلُو‘ کی مجموعی کمائی 4 کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے بنی، جو ان اندازوں سے کم ہے، جو فلم کی نمائش سے قبل لگائے تھے۔ خیال کیا جا رہا تھا کہ ودیابالن کی وجہ سے ’تمہاری سُلُو‘ اچھا بزنس کرے گی، کیوں کہ ان کی پرانی فلمیں ’کہانی‘، ’ڈرٹی پکچر‘ اور ’نو ون کلڈ جسیکا‘ جیسی فلمیں اچھی کمائی کرنے میں کامیاب گئیں تھیں۔اہم کمائی سے ہٹ کر ’تمہاری سُلُو‘ سے متعلق اچھے تبصرے آ رہے ہیں، نہ صرف فلمی ناقدین بلکہ عام شائقین نے بھی فلم میں ودیابالن کی اداکاری و کردار کو سراہا ہے۔ خیال رہے کہ ’تمہاری سُلُو‘ میں ودیا بالن نے ایک ایسی گھریلو خاتون کا کردار ادا کیا ہے، جو فلم میں آگے چل کر ایف ایم ریڈیو اسٹیشن کی رات کی ریڈیو جوکی ’آر جے‘ بن جاتی ہیں۔ فلم میں معمولی جھگڑوں اور پیار کے درمیان زندگی گزارنے والی ایک عام گھریلو عورت کے ریڈیو جوکی بننے کے بعد پیدا ہونے والے مسائل اور ان کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کو دکھایا گیا ہے۔