counter easy hit

نظریہ پاکستان ہی استحکام وطن کی ضمانت ہے۔طفیل انجم رکن صوبائی اسمبلی

پشاور(چیف اکرام الدین)پاکستان تحریک انصاف رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے طفیل انجم نے کہا کہ پاکستان کا پرچم ہمیشہ سر بلند رہیگا قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل سے ترقی وابستہ ہے نظریہ پاکستان ہی استحکام وطن کی ضمانت ہے پاکستان کی نظریاتی بنیاد کو کمزور کرنے کی سازشیں کی جارہی ہے یوم آزادی خود احتسابی اور تجدید عہد کا دن ہے ہمارا جینا مرنا اسلام اور پاکستان کیلئے ہے یوم آزادی پاکستان کے ساتھ محبت وفاء کے عہد کی تجدید کا دن ہے پاکستان بنانے والے محسنوں کو یاد رکھنا ہماری زمہ داری ہے یوم آزادی کے موقع پر رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے طفیل انجم نے یورپی انٹرنیشل میڈیا جرمن کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ جشن آزادی پر شہدا کارواں آزادی کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں پاکستان کا پرچم ہمیشہ سر بلند رہیگا۔

Tufail Anjum, MPA, Peshawar, says, on, Pakistan, Freedom, Day