counter easy hit

ٹرمپ کو امریکہ کے حجاموں نے بھی نہ بخشا، ٹرمپ ہیئر سٹائل نکال دیا

‘ٹرمپ ہیئر اسٹائل’ کے چرچے
TRUMP, HAIR, STYLE, GETTING, POPULARITY, IN, AMERICAامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود چاہے اتنے مقبول نہ ہوں، لیکن ان کا ہیئر اسٹائل ضرور مقبول ہے۔
71 سالہ امریکی صدر کے ہیئر اسٹائل کے حوالے سے گذشتہ دنوں انٹرنیٹ پر ایک گیم بھی مقبول ہوا تھا اور اب تائیوان کے ایک ہیئر اسٹائلسٹ کی دھوم مچی ہوئی ہے، جس نے بالوں کو اس انداز سے تراشا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر بنا ڈالی۔
تائیوان میں واقع ایکس بی ہیئر سیلون سے تعلق رکھنے والے ایلن چین نے اپنے ایک کلائنٹ کے بالوں کو تراشتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر بنائی تھی۔

TRUMP, HAIR, STYLE, GETTING, POPULARITY, IN, AMERICA
اگرچہ ایلن نے یہ تصاویر 25 ستمبر کو اپنے فیس بک اور انسٹا اکاؤنٹ پر اَپ لوڈ کیں لیکن چند روز قبل ہی یہ وائرل ہوئیں اور ہر طرف ایلن کی دھوم مچ گئی۔
ہیئر سیلون کے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیئر اسٹائلسٹ ایلن چین، وائٹ ہاؤس سے جاری کی گئی ایک تصویر کو دیکھتے ہوئے کلائنٹ کے بالوں کو ڈونلڈ ٹرمپ کے پورٹریٹ کی صورت میں تراش رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایلن مکی ماؤس، مونا لیزا، بروس لی اور لیونارڈونچی کے علاوہ مختلف جانوروں کی تصاویر بھی کلائنٹس کے بالوں میں تراش چکے ہیں

TRUMP, HAIR, STYLE, GETTING, POPULARITY, IN, AMERICA

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website