counter easy hit

ٹرمپ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو ٹروڈو کی اہلیہ سمجھتے رہے

آکلینڈ: امریکی صدر ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے ۔ ویتنام میں ہونے والے ایپک اجلاس میں ڈونلڈ ٹرمپ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ سمجھتے رہے۔

Trumpy considered the Prime Minister of New Zealand to be the Trodo's wifeامریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر مذاق کا نشانہ بن گئے اور اس بار ایسا نیوزی لینڈ میں ہوا جہاں خبریں پھیل گئی ہیں کہ ایک ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو کینیڈا کے وزیر اعظم کی اہلیہ سمجھتے رہے۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہاہے کہ ان کو پچھتاوا ہے کہ انہوں نے کیوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کا قصہ اپنے دوستوں کو سنایا ۔ واضح رہے کہ آرڈرن کی ملاقات ٹرمپ کے ساتھ ویتنام میں اجلاس میں ہوئی تھی۔ ایک مقامی کامیڈین نے صحافیوں کو بتایا کہ آرڈرن کا کہنا ہے کہ ملاقات میں امریکی صدر کافی دیر تک ان کو کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ سمجھتے رہے۔