counter easy hit

کراچی سینٹرل جیل سے 90خطرناک ترین قیدیوں کی مختلف جیلوں میں منتقلی

کراچی: 2 دہشتگردوں قیدیوں کے فرار کے بعد کراچی سینٹرل جیل سے 90خطرناک ترین قیدیوں کو مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں دہشتگردوں کا نیٹ ورک کمزور کردیا گیا،جیل میں قید 90 خطرناک ترین قیدیوں کو ملک کی مختلف جیلوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ انتہائی خطرناک 8 ملزمان کو لاڑکانہ، Transferring to 90 most dangerous prisoners in different jails from Karachi Central jail80 قیدیوں کو سکھر جب کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 ہائی پروفائل قیدیوں کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سینٹرل جیل میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا انکشاف کیا تھاجب کہ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں 270 خطرناک قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کرنےکی سفارش کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی سینٹرل جیل سے 2خطرناک ملزمان پولیس کی ملی بھگت سے باآسانی فرار ہوکر افغانستان پہنچ گئے تھے جس کے بعد جیل کی سیکورٹی اور قیدیوں کی نگرانی کا نظام مزید سخت کردیا گیا ہے۔