counter easy hit

راولپنڈی: 23مارچ پریڈ اور 21مارچ فل ڈریس ریہرسل کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس نے پلان ٹریفک جاری کردیا

راولپنڈی(اصغرعلی مبارک)  23مارچ پریڈ اور 21مارچ فل ڈریس ریہرسل کے حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس نے پلان ٹریفک جاری کردیا۔ سی ٹی او یوسف علی شاہد نے کہا کہ  پریڈ کے موقع پر فیض آباد سے جانب اسلام آباد اور پنڈی ٹریفک بند رہے گی۔ مری روڈ سے اسلام جانے والی ٹریفک ڈبل روڈ سے براستہ نائنتھ ایونیو وفاقی دارالحکموت میں داخل ہوسکے گی۔  نائنتھ ایونیو سے پنڈی آنے والی ٹریفک اسٹیڈیم روڈ سے ہوتے ہوئےڈبل روڈ ٹرن پر بنائے گئے یوٹرن سے ٹرن لےکر راولپنڈی شہر میں داخل ہو سکے گی۔   کرال چوک سے آنے والی ٹریفک کھنہ پل سروس دوڈ سے ہوتے ہوئے چونگی نمبر 8/بندکھنہ روڈ/صادق آباد براستہ راول روڈ/ سی بلاک مری روڈ سے ہوتے ہوئے اسٹیڈیم روڈ سےنائنتھ ایونیو سے اسلام آباد میں داخل ہوگی۔

شہر میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔ شہری رہنمائی کے لیے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 0519272616 پر رابطہ کریں۔
ISLAMABAD, TRAFFIC, POLICE, RELEASED, ITS, TRAFFIC, PLAN, FOR, PAKISTAN, DAY