counter easy hit

ٹریفک اسسٹنٹ اضغر بٹ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے شہید

ٹریفک اسسٹنٹ اضغر بٹ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے شہید

راولپنڈی: تفصیلات کے مطابق اصغر بٹ آج صبح دودھ لینے ملک شاپ پر گئے اسی اثناء میں 3 ڈاکوؤں نے دکان میں ذبردستی داخل ہوکر ڈکیتی کی کوشش کی. اصغر بٹ نے بحیثیت پولیس آفیسر ان سے مزاحمت کرکے ایک ڈاکو سے پستول چھین لیا، اسی دوران دوسرے ڈاکو کی فائرنگ سے اصغر بٹ شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے
واقع کی اطلاع ملتے ہی سی ٹی او راولپنڈی محمد بن اشرف فوری ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اصغر بٹ نے نہتے ہونے کے باوجود انتہائی دلیری سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا اور شہید ہوئے انہوں نے مزید کہا شہید اصغر بٹ کی فیملی اب ہمارا حصہ ہے اور شہید کے بچوں کا ہر طرح سے مکمل خیال رکھا جائے گا