counter easy hit

کل ایک چینی خاتون پشاور کی سڑکوں پر روتی اور فریاد کرتی نظر آئی ، اسکے ساتھ کیا ظلم ہوا ؟ جانیے

پشاور (ٓویب ڈیسک) یوں تو نعرہ لگایا جاتا ہے کہ پاک چین دوستی زندہ باد۔ پاکستان اور چین کے مابین اسی دوستی نے جہاں سفارتی سطح پر دونوں ممالک کےمابین تعلقات کو مضبوط کیا اور دونوں ممالک کے مابین کئی شعبوں میں تعاون کے معاہدے کیے گئے وہیں اس دوستی نے
کئی دلوں کے رشتے بھی جوڑے ۔ کبھی چینی لڑکا اور پاکستانی لڑکی تو کبھی پاکستانی لڑکا اور چینی لڑکی ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو کر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔چین سے کئی لوگ پاکستان آئے جنہوں نے یہاں دلوں کے رشتے بنائے اور ایسے عالمی سطح پر پاکستان کے پُر امن ملک ہونے کا تاثر مزید مضبوط ہوا۔ لیکن اب یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ چین سے ایک لڑکی 3 لاکھ ڈالرز وصول کرنے پاکستان کے شہر پشاور پہنچ گئی اور چینی لڑکی کی درخواست پر پولیس نے مقامی شہری کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چینی لڑکی نے پشاور پہنچ کر حیات آباد تھانے میں درخواست دی۔چینی لڑکی کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست کے مطابق پشاور حیات آباد کے رہائشی محمد شفیق نے چین میں مقامی خاتون کے ساتھ کاروباری ڈیل کی۔ خاتون ونگ لی سے بڑی تعداد میں کپڑا خریدا، جس کے لیے شفیق کو 3 لاکھ ڈالر ادا کرنا تھے لیکن وہ رقم ادا کیے بغیر پاکستان لوٹ آیا۔ چینی خاتون ونگ لی نے کہا کہ شفیق نے میرے ساتھ دھوکا کیا اور پاکستان فرار ہوگیا۔ میرا ویزا ختم ہونے والا ہے اور مزید رقم بھی نہیں ہے، جب بھی رقم کا مطالبہ کیا شفیق دھمکیاں دیتا تھا۔ ونگ لی نے درخواست میں حکومت پاکستان اور ایف آئی اے سے مدد کرنے کی اپیل کی۔ چینی خاتون کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے پشاور حیات آباد کے رہائشی شفیق کو گرفتار کرلیا۔ اے ایس پی حیات آباد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چینی خاتون کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرکے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کیس میں ملزم سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔(ف،م)