counter easy hit

ٹام ہینکس کی ’سولی‘ اس ہفتے بھی 2 ارب 31 کروڑ کما کر پہلےنمبر پر

Tom Hanks Movie “sooli”,still no 1 this week with earnings of 2 billion 31 million

Tom Hanks Movie “sooli”,still no 1 this week with earnings of 2 billion 31 million

نیویارک(یس شوبز ڈیسک)آسکر ونر ٹام ہینکس کی لاجواب اداکاری نے اس ہفتے بھی ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا، فلم ’سولی ‘اس ہفتے بھی 2 ارب 31 کروڑ روپے کما کر پہلےنمبر پر رہی۔

یہ فلم دو ہفتوں میں 7ارب 40 کروڑ روپے کما چکی ہے۔فلم ’سلی‘(sully)دریائے ہڈسن پر ہونے والی کریش لینڈنگ کے سچے واقعے پر بنائی گئی ہے ۔فنی خرابی کے بعد پائلٹ حاضردماغی سے کام لیتے ہوئے طیارے کو دریائے ہڈسن پر اتارلینے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔ اس کے اس دلیرانہ اقدام سے 155 مسافروں اور عملے کی زندگیاں بچ جاتی ہے۔تاہم بہادر پائلٹ کو سراہنے کے بجائے اس کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا جاتا ہے۔ پائلٹ کا کردار اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار ٹام ہینکس نے کیا جبکہ اس کے ہدایت کار اکیڈمی ایوارڈ یافتہ کلنٹ ایسٹ وڈ ہیں۔

اسی ویک اینڈ پر ریلیز ہونے والی ہارر فلم ’’بلیئر وچ‘‘ ایک ارب اٹھارہ کروڑ 50 لاکھ روپے کی آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ۔امریکی باکس آفس پر تیسرا نمبر ’’ بریجٹ جونز بےبی‘‘ کا رہا۔ اداکارہ رینی زیلویگر کی شاندار اداکاری سے سجی یہ رومینٹک کامیڈی فلم 86 کروڑ 10 لاکھ روپے سمیٹنے میں کامیاب ہوچکی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website