counter easy hit

ٹوکیو: چار سال بعد ریکارڈ برفباری، ٹرین سروس متاثر

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں 4 سال کے بعد ریکارڈ برف باری، ٹرین سروس متاثر، پروازیں منسوخ، 16افراد زخمی ہوگئے، دفاتر سے ملازمین کو جلدی چھٹی دیدی گئی، آج بھی 30 سینٹی میٹر برفباری کا امکان ہے۔

Tokyo: after four years recorded snowfall, train service affectedپیرسے شروع ہونے والی برف باری کے سبب ٹوکیو میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، دفاتر سے ملازمین کو جلد چھٹی دے دی گئی جبکہ شدید برف باری کے سبب ٹرین سروس معطل ہوگئی بلکہ سڑکوں پر بھی شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آیا،دوسری جانب مختلف واقعات میں 16 افراد بھی زخمی ہوگئے۔ جاپانی حکام کے مطابق پیر کی شام 6 بجے تک 13 سینٹی میٹر برف باری ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ توقع ہے کہ منگل کی صبح تک یہ برف باری 30 سینٹی میٹر تک بھی ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب جاپانی حکام نے شہریوں کو خبر دار کیا ہے کہ منگل کو سڑکوں پر شدید برف کے باعث پھسلن ہوسکتی ہے لہٰذا ڈرائیونگ میں احتیاط کریں۔