counter easy hit

این اے 120 میں ضمنی انتخاب کی مہم کا آج آخری دن

لاہور کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخاب کے لیے مہم کا آج آخری دن ہے۔ امیدوار ووٹروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں۔

Today the last day of the by-election campaign in the NA-120این اے 120 میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اتوار کو انصاف اور آزاد عدلیہ کو ووٹ پڑے گا جبکہ مریم نواز کہتی ہیں نواز شریف کے مخالف کی حیثیت ایک مہرے سے زیادہ نہیں، جب مقابلے کی باری آتی ہے تو وہ ہارجاتا ہے۔ قمر زمان کائرہ کا مزنگ میں خطاب میں کہنا تھا کہ حدیبیہ کیس کھل گیا ، اب شہبازشریف اور حمزہ کی باری ہے۔ نواز شریف کو اس لیے نکالا کہ وہ صادق و امین نہیں۔ جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کا کہناتھا کہ جو31سال میں کام نہ کرسکے وہ ووٹ لے کر کام کیسے کریں گے؟ ہمارا مقابلہ اسٹیٹس کو کے ساتھ ہے۔ ادھر این اے 120کے پولنگ کےلیے بیلٹ پیپرز فوج کی نگرانی میں الیکشن کمیشن کے حوالے کردیے گئے ہیں اور الیکشن کمیشن میں بیلٹ پیپرز تھیلوں میں ڈالنے کاکام شروع کردیا گیا۔ بیلٹ پیپرز کل فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹاف کے حوالے کیے جائیں گے،فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ این اے 120 پر پولنگ 17ستمبر کو ہوگی۔