counter easy hit

وقت کے تھپیڑے۔۔۔۔۔ کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل پہنچاتے ہی سب سے پہلے انکے ساتھ کیا کام کیا گیا؟ خبر آتے ہی مریم نواز بھی افسردہ ہوگئیں

وقت کے تھپیڑے۔۔۔۔۔ کیپٹن (ر) صفدر کو اڈیالہ جیل پہنچاتے ہی سب سے پہلے انکے ساتھ کیا کام کیا گیا؟ خبر آتے ہی مریم نواز بھی افسردہ ہوگئیں ۔۔۔۔۔راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے بعد جیل کے ڈاکٹرزنے کیپٹن(ر)صفدرکاطبی معائنہ کیا جبکہ انکی

مکمل تلاشی بھی لی گئی اوراسے کلئیر قرار دینے کے بعد کیپٹن(ر)صفدرکواڈیالہ جیل کی”اے”کلاس کیٹگری مل گئی۔”اے”کلاس کیٹگری میں کیپٹن(ر)صفدرکو بستر ،ٹی وی اور اخبار کی سہولیات بھی میسر ہوں گی جبکہ انہیں ایک کمپاؤنڈ میں رکھا جائے گا جہاں اے سی اور پنکھا بھی دستیاب ہو گا اور انہیں چار مشقتی بھی دیئے گئے ہیں ۔ان کا کمپاؤنڈ دیگر قیدیوں سے کافی فاصلے پر ہے اور عام قیدیوں کے اس جگہ آنے پر پابندی عائد ہے ۔ کیپٹن صفدر کی کمپاؤنڈ میں منتقلی کے بعد سیکیورٹی کو بھی مزید سخت کر دیا گیا۔واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کی”اے”کلاس کیٹگری وہی کیٹگری ہے جس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کو بھی رکھا جا چکا ہے ۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دامادکیپٹن (ر) صفدر کو احتساب عدالت میں پیش کیا، جہاں سے انہیں اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔کیپٹن (ر) صفدر کی

پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے باہر سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری موجود تھی اور اسلام آباد پولیس، ایلیٹ فورس اور رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔کیپٹن (ر) صفدر کی پیشی کے موقع پر میڈیا کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔نیب نے احتساب عدالت نمبر ایک کے جج محمد بشیر کے روبرو کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائی، جس کے بعد انہیں بکتربند گاڑی میں اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ڈیالہ جیل میں طبی معائنے کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بیرک میں بھیج دیا گیا۔ذرائع کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جیل میں بی کلاس دی گئی ہے اور انہیں ایک مشقتی خدمت گار بھی دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو جیل میں ٹی وی اور فریج کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔یاد رہے کہ کیپٹن (ر) محمد صفدر کو نیب کی ٹیم نے گزشتہ روز راولپنڈی سے ایک ریلی کے دوران گرفتار کیا تھا۔اس سے قبل کیپٹن (ر) محمد صفدر نے اپنے آڈیو بیان میں اعلان کیا تھا کہ وہ نیب کو اپنی گرفتاری دے دیں گے تاہم انہوں نے اپنا مقام خفیہ رکھا تھا۔