counter easy hit

تین بار کے وزیراعظم کو زمین پر سلایا ایک چادر دی گئی، پاکستان میں عوامی نمائندوں کی عزت کا دستور نہیں لیکن یہ بنیادی حقوق ہیں جن کا روکنا تشدد ہے، چوہدری سجاد نمبردار

پیرس (یس اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے ناءب  صدر چوہدری سجاد نمبردار نے کہا ہے کہ تین بار کے منتخب وزیراعظم  کو جیل میں زمین پر سلایا گیا میاں صاحب، ان کی بیٹی اور داماد کے لیے کھانا گھر سے لانے کی اجازت نہیں۔ قانون کے مطابق قیدی کو گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہے۔ نواز شریف کو رات کو سونے کے لئے بستر نہیں دیا گیا اور غسل خانہ انتہائی غلیظ جبکہ عرصۂ دراز سے صفائی بھی نہیں ہوئی۔ اس ملک میں عوامی نمائندوں کی عزت کا دستور نہیں لیکن یہ بنیادی حقوق ہیں جن کا روکنا تشدد ہے۔3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کو جیل میں ان کے استحقاق کے مطابق سہولیات فراہم کی