counter easy hit

سعودی عرب کی مصروف ترین ہائی وے پر ہزاروں بندر نکل آئے, ویڈیو نے ہنسا ہنسا پاگل کردیا

ریاض: سعودی عرب میں ہزاروں بندر اچانک ہائی وے پر نکل آئے۔

Thousands of monkeys came out on Saudi Arabia's busiest highwayسوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان ہائی وے پر ہزاروں بندر سڑک پار کررہے ہیں جب کہ بعض کار سواروں نے اپنی گاڑیوں کو روک کر بندروں کی کھانے پینے کی اشیا سے خاطر مدارت  کی۔ اتنی بڑی تعداد میں اچانک بندروں کی آمد کے مناظر کو  ہائی وے پرسفر کرنے والے مسافروں نے اپنے کیمروں میں عکس بند کردیا اور بعدازاں ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا۔ سوشل میڈیا صارفین اس دلچسپ مناظر کو دیکھ کر حیرانی کا اظہارکررہے ہیں جب کہ یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں ۔ یہ ویڈیوز عام شہریوں کی جانب سے کئی گئی ہیں تاہم کسی سرکاری ادارے یا معتبر مقامی میڈیا نے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا۔