counter easy hit

تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کیخلاف معین علی کی سنچری

برسٹول: تیسرے ون ڈے میں معین علی کے بعد لیام پلنکٹ ویسٹ انڈیز پر ٹوٹ پڑے، انگلینڈ نے 124رنز کی شاندار فتح سے سیریز میں 2-0 کی برتری پالی، 370رنز ہدف کے تعاقب میں جانے والی کیریبیئن ٹیم 40ویں اوور میں 245 رنز پر آؤٹ ہو گئی، کرس گیل نے سب سے زیادہ 94رنز بنائے، پلنکٹ نے 5 اور عادل رشید نے 3وکٹیں لیں۔

اس سے پہلے انگلینڈ نے 9 وکٹ پر 369 رنز بنائے، معین علی نے صرف 57 بالز پر 102 رنز اسکور کیے، جوئے روٹ بھی 84 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، میگوئیل کمنز نے 3 اور جیسن ہولڈر نے Third ODI: Moeen Ali hundred against West Indies2 وکٹیں لیں۔ تفصیلات کے مطابق 370 رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج اوپنر ایون لیوس صرف 13 رنز بناکر ڈیوڈ ویلی کی گیند پر معین علی کے ہاتھوں کیچ ہوگئے، انھوں نے دو چھکے رسید کیے تھے، ان کی رخصتی کے بعد کرس گیل نے احتیاط سے کھیلنا شروع کیا مگر بعد میں انھوں نے بھی ہاتھ کھولے تاہم 94 رنز کے انفرادی اسکور پر وہ رن آؤٹ ہوگئے۔

انھوں نے 78 گیندوں کا سامنا کیا جس میں سے 6 کو فضائی اور 9 کو زمینی راستے سے باؤنڈری کے پار پہنچایا، گیل کے آؤٹ ہونے کے بعد جیسن محمد (38) اور جیسن ہولڈر (34) نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی مگر کامیابی حاصل نہیں ہوسکی جوکہ 39.1 اوورز میں 245 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پلنکٹ نے 5 اور عادل رشید نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل انگلینڈ نے 9 وکٹ پر 369 رنز بنائے، معین نے 57 بالز پر 8 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 102 رنز اسکور کیے۔