counter easy hit

پیرس اور پاکستان میں یکساں طور پر یس اردو نیوز کی تیسری سالگرہ کے موقع پر  مینجنگ ایڈیٹر قاری فاروق احمد فاروقی کا یس اردو فیملی کا حصہ بننے والے ہر شعبہ زدنگی سے تعلق رکھنے والے قارئین، صحافیوں، اساتذہ کرام اور نقادوں کے مثبت کردار پر خراج تحسین

پیرس، اسلام آباد (یس اردو نیوز) یس اردونیوز کی تیسری سالگرہ 9فروری 2018 کے موقع پر پیرس اور راولپنڈی میں تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں شریک صحافیوں، سیاسی وسماجی شخصیات، سے بات چیت کرتے ہوئے قاری فاروق احمد فاروقی مینجنگ ایدْیٹر یس اردو نیوز نے کہا کہ ہمارے قارئین ہمارے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں ان کی مثبت تنقید ہمارے لئے نئے تجربات کی راہیں کھولتی ہے اور ان کی دی گئی تجاویز ہمارے لئے بہت انمول ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تین سال پہلے شروع کیا جانے والا یہ سفر لمحہ بہ لمحہ کامیابیوں سے ہم کنار ہو رہا ہے اور ہمارے قافلے میں بہت سے لوگ شامل ہو چکے ہیں جو کہ بہت خوش آئند ہے انہوں نے راولپنڈی اسلام آباد کے کارکنوں اور رپورٹرز حضرات سے کہا کہ ان کی شب و روز محنت بہت قابل ستائش ہے مگر ہمیں ابھی بہت کام کرنا ہے اور تعمیر ی صحافت کی پہچان کے ساتھ آگے بڑھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ یس اردو نیوز کا سفر کامیابیوں کے ساتھ جاری رہے اور ہم اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں زیادہ سے زیادہ مثبت کردار ادا کرسکیں۔
THIRD, BIRTHDAY, OF, YES URDU, NEWS, QARI FAROOQ AHMED, MANAGING, EDITOR, SENT, THE, MESSAGE, TO, READERS, AND, STAFF, OF, YES URDU, NEWS, ON, GREAT, DEDICATION, AND, HARD, WORK

You must be logged in to post a comment Login