counter easy hit

ناخن کی وہ علامات جو مختلف امراض کا خطرہ ظاہر کریں

ناخن کی وہ علامات جو مختلف امراض کا خطرہ ظاہر کریں

They ,show, signs ,of ,nails,that, the, risk, of, various ,diseases

They ,show, signs ,of ,nails,that, the, risk, of, various ,diseases

کیا آپ کو معلوم ہے کہ انگلیوں کے ناخن آپ کی صحت کے بارے میں بہت کچھ بتاسکتے ہیں؟جی ہاں یقین کرنا شاید مشکل ہو مگر ڈاکٹر آپ کی صحت کے بارے میں ناخنوں کو دیکھ کر بہت کچھ بتاسکتے ہیں۔ویسے تو ناخنوں میں اکثر عمر بڑھنے سے تبدیلیاں آتی ہیں تاہم یہ اچانک اور بہت نمایاں ہوں تو ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔درج ذیل میں ایسی علامات دی جارہی ہیں جو ناخنوں میں ظاہر ہوں تو طبی مشورہ کرنا ضروری ہوتا ہے۔

ناخنوں کی رنگت پیلی ہوجانا

خواتین میں تو نیل پالش کا زیادہ استعمال اکثر ناخنوں کی رنگت کو بدلنے کا باعث بن جاتا ہے تاہم مرد یہ میک اپ پراڈکٹ استعمال نہیں کرتے اور ناخنوں کی رنگت اچانک زرد یا پیلی ہوجائے تو یہ پھیپھڑوں یا لمفائی بافتوں کے مسائل کی نشانی ہوسکتی ہے۔

سفید ہوجانا

اگر تو ناخن کا اوپری حصہ سفید ہوجائے تو یہ عام طور پر عمر بڑھنے کی علامت ہوتا ہے، تاہم آپ کسی اور مرض یا طبی مسئلے کا شکار ہیں تو ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں کیونکہ یہ سفید ناخن گردوں، جگر یا امراض قلب کا اشارہ ہوسکتے ہیں۔

بھوری یا سیاہ لائن آجانا

ناخن کی سطح پر گہرے بھورے یا سیاہ رنگ کی پٹی کا نمودار ہونا مختلف جلدی مسائل بشمول جلدی کینسر کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے، تو ایسی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ وہ اس حوالے سے درست تشخیص کرسکے۔

ناخن اکھڑنا

اگر ناخن جلد کی سطح سے الگ ہونا شروع ہوجائے تو یہ تھائی رائیڈ امراض، غدود درقیہ کا مرض یا دیگر آٹو امیون امراض کی وجہ سے ہوتا ہے۔

چمچی نما ناخن

اگر ناخن کسی چمچ کی طرح اوپر کی جانب خم دار ہوجائیں تو اس کی ممکنہ وجہ جسم میں آئرن کی کمی ہوسکتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website