counter easy hit

دنیا بھر سے پاکستانیوں کے 50 ہزار بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا مل گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کے سپین، اٹلی، فرانس، جرمنی اور دیگر ملکوں میں بینک اکاؤنٹس موجود ہیں۔ ایف بی آر کو اس حوالے سے بڑی کامیابی ملی ہے۔ دنیا بھر سے پاکستانیوں کے 50 ہزار بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا مل گیا ہے۔ ایف بی آرکے مطابق دنیا بھر میں مختلف بینکوں میں پاکستانیوں کے 50 ہزار بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا مل گیا ہے۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ وہ معلومات خفیہ رکھنے کے پابند ہیں۔ تاہم غیر ملکی بینک اکاؤنٹس رکھنے والوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہے اور یہ بینک اکاؤنٹس سپین، اٹلی، فرانس، جرمنی اور دیگر ملکوں میں ہیں۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اگلے دو سال میں کسی کے لئے بیرون ملک بینکوں میں اکاؤنٹ رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ ایسا سسٹم متعارف کرایا جارہا ہے جس کے ذریعے کسی قسم کی جعلی ٹرانزیکشن کا عنصر ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گا۔ کالا دھن رکھنے والوں کو فوری قانون کی گرفت میں لیا جاسکے گا۔ ایف بی آر کے مطابق دبئی میں 537 افراد کی 1365 جائیدادوں کی تحقیقات کی ہیں۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ دبئی میں 38 ارب مالیت کی 867 جائیدادیں ثابت کی جا سکی ہیں۔ دبئی میں 316 افراد نے ایمنسٹی سکیم میں پراپرٹی قانونی بنائی، ایمنسٹی سکیم کے تحت ایک ارب 20 کروڑ کا ٹیکس قومی خزانے میں اکٹھا کیا جا سکا۔