counter easy hit

قبل از وقت الیکشن کرانے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن اگر وقت سے پہلے ہوئگے تو تحریک انصاف کتنی نشستیں جیت پائے گی؟

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اشارہ دیا تھا کہ قبل از وقت بھی الیکشن ہوسکتے ہیں جس کے بعد ن لیگ نے بھی قبل ازوقت الیکشن کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا تھا لیکن اب تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی اور کہا ہے کہ وقت سے پہلے الیکشن کرانے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن اگر قبل از وقت الیکشن ہوبھی جاتے ہیں تو تحریک انصاف پہلے سے زیادہ سیٹیں جیتے گی، حکومتی کارکردگی مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا قبل ازوقت انتخابات کرانے کا کوئی ارادہ نہیں، سابق حکومت کی ایمنسٹی سکیم کو لیگل حیثیت حاصل ہے، ٹیکس دینے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے،فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کو بزنس فرینڈلی ادارہ بنایا جائے گا،، ریونیو کی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے، ساڑھے 14 سے 15 لاکھ شہریوں نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے، جنہوں نے ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کیے ان صاحبان کے پیچھے جائیں گے جبکہ حوالہ ہنڈی کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے جا رہے ہیں۔۔اسی طرح مینوفیکچرنگ کے حوالے سے غیر ضروری ٹیکسوں کو ختم کریں گے لیکن یہ بھی واضح رہے کہ ریونیو ٹیکس کے معاملات پر کسی کو کوئی چھوٹ نہیں دی جائے گی۔