counter easy hit

سندھ میں گورنر راج کی گنجائش موجود ہے:

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے سندھ میں گورنر راج کے نفاذذ کا عندیہ دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ میرا مطالبہ ہے کہ سوزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مستعفی ہوجائیں ،صوبے میں گورنر راج کی گنجائش بھی موجود ہے، وزیراعلیٰ سندھ اپنی اخلاقی بنیاد کھو چکے ہیں۔ پروگرام میں شریک شیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کےپاس کوئی ایجنڈانہیں ہے،گورنرراج کانفاذماورائےآئین اقدام ہوگا،پی ٹی آئی کےدوست لاعلمی میں بیانات دیتےہیں، پی ٹی آئی کااپنےلیےایک اوردوسروں کے لیےدوسرامعیارہے،وزیراعظم کیخلاف بھی نیب کی تحقیقات چل رہی ہے،ان سےبھی استعفامانگیں، وزیراعلیٰ کےپی نیب کی تحقیقات بھگت رہےہیں،ان سےاستعفاکیوں نہیں مانگتے؟ کسی نےوزیراعلیٰ ہاؤس کاگھیراؤکیاتواسکوٹینٹ لگاکردیں گے،کوئی رکن پارٹی سےمنحرف ہوتواسکی رکنیت خارج ہوجاتی ہے،31نشستوں والی جماعت کاحکومت بنانےکادعویٰ مضحکہ خیزہے۔ خیال رہے اس سے قبل پیپلز پارٹی کی رہنما ء اور آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سماجی راابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام چھوڑتے ہوئے لکھا کہ ’’ ہمارے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، ہمارے رہنماؤں اور وزراء کے نام ای سی ایل لسٹ میں شامل کرنے کے بعد تحریک انصاف یہ سوچ رہی ہے کہ وہ سندھ پر اپنی حکومت کرنے میں کامیاب ہوجاائے گی، لیکن میں انہیں یاد دلانا چاہتی ہوں کہ حالیہ بلدیاتی ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی سندھ میں تیسری پوزیشن تھی، سندھ نے پاکستان تحریک انصاف کو مسترد کردیا ہے، ہم پی ٹی آئی کی خام خیالی کو اپنے اوپر مسلط نہیں ہونے دینگے اور نہ ہی سندھ کی گیس اور زمین پر قبضہ کرنے دینگے