counter easy hit

تاریخ میں ایسے بہت سے کام موجود ہیں جو ابو تو نہیں لیکن بیٹے کر گئے،

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ نگار حسن نثار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن تحریک انصاف کی حکومت نہیں گرا پائے گی، تاریخ میں سے کام ایسے موجود ہیں جو ابو تو نہ کر سکے لیکن بیٹوں نے کر دکھائے، ایسے بیانات تاریخ سے لا علمی کا شاخسانہ لگتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار حسن نثار کا کہنا تھا کہ اصغر خان کیس اس نطام کا نوحہ لگتا ہے، بندہ سوچتا ہے کوئی جرم اگر پرانا ہوجائے تو پھر کیا وہ جرم نہیں رہتا؟ یا پھر اس میں اب کوئی تکنیکی خرابی آگئی ہے۔ حسن نثار کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے کی باتوں پر رد عمل دینا اور کہنا کہ یہ کام آپ کے ابو نہیں کر سکتے تو تاریخ میں ایسے بہت سارے کام موجود ہیں جو ابو تو نہیں کر سکے البتہ ان کے بیٹوں نے کر کے دکھائے ہیں، ایسی باتیں کرنا صرف اور صرف تاریخ سے لا علمی کا شاخسانہ ہے، یہ کیس اور طرح کا ہے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کوئی فیصلہ کن حقیقتیں نہیں، یہ اپنی خوشی سے آئے نہ اپنی خوشی سے گئے ، اپوزیشن اس پوزیشن میں نہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت ختم کر سکے لیکن فواد چوہدری کے بیان سے میں اتفاق نہیں کرتا ۔دوسری جانب سینئر صحافی حفیظ اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ ملک میں جہالت اور بیروزگاری بڑھتی جائے گی، خیبر پختونخوا میں تعلیم کا نظام انحطاط کا شکار ہوچکا ہے، سابق وزیر اعلیٰ کے پی پر بھی کرپشن الزامات موجود ہیں، اس ھوالے سے وزیر اعظم کو بھی تازہ بہ تازہ اطلاعات پہنچائی جا رہی ہیں کہ وزراء پیسہ بنانے میں مصروف ہیں، زمینی حقائق یہ بتا رہے ہیں کہ وزیر اعظم اس کابینہ کے ساتھ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے ۔ حفیظ اللہ خان کا کہنا تھا کہ یہاں ایک نہیں ابھی بھی دو پاکستان ہیں ایک میں مفلوک الحال لوگ رہ رہے ہیں جبکہ دوسرے میں طاقتور لوگ، وزیر اعظم عمران خان اس وقت خود وزیر داخلہ ہیں لیکن وہ اپنے ایک چھوٹے ڈیپارٹمنٹ ایف آئی اے میں فیصلہ نہیں کر سکتے، ایف آئی اے نے اصغر خان کیس کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کیا ہے وہ وزیر اعظم کی مرضی جانے بنا ہی کیا ہے، اصغر خان کیس میں اسد درانی اعتراف کر چکے ہیں کہ انہوں نے پیسے دیئے ہیں، عدالت کا یہ کہنا کہ اسلم بیگ کا احتساب کہیں اور کریں یہ ایک نہیں دو پاکستان کی نشانی ہے۔